۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
الصادق انسٹیوٹ" اور "منہاج یونیورسٹی" کے درمیان تعلیمی سرگرمیوں میں باہمی تعاون کیلئے تفاہم نامہ پر دستخط

حوزہ/ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں اور منہاج یونیورسٹی لاہور اور الصادق انسٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فنانس، تکافل پاکستان کے درمیان تعلیمی سرگرمیوں میں باہمی تعاون کیلئے تفاہم نامہ پر بھی دستخط کیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی، چیئرمین الصادق انسٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فنانس، تکافل پاکستان و ممبر شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی لاہور میں منعقدہ ساتویں ورلڈ اکانامک و فنانس کانفرنس منہاج یونیورسٹی لاہور میں شرکت کی۔

اس موقع پر الصادق انسٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فنانس، تکافل کی ٹیم بھی موجود تھی، منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے چیئرمین صاحب کا استقبال بھی کیا۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں اور منہاج یونیورسٹی لاہور اور الصادق انسٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فنانس، تکافل پاکستان کے درمیان تعلیمی سرگرمیوں میں باہمی تعاون کے لیے تفاہم نامہ پر بھی دستخط کیے۔ "Memorandum of Understanding"۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل پاکستان زاہد علی اخونزادہ بھی موجود تھے۔

"الصادق انسٹیوٹ" اور "منہاج یونیورسٹی" کے درمیان تعلیمی سرگرمیوں میں باہمی تعاون کیلئے تفاہم نامہ پر دستخط

لیبلز